ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نجی ڈاٹا کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مرکز، وہاٹس ایپ،فیس بک اور ٹرائی کو نوٹس بھیجا

نجی ڈاٹا کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مرکز، وہاٹس ایپ،فیس بک اور ٹرائی کو نوٹس بھیجا

Mon, 16 Jan 2017 21:13:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 16/جنوری  (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وہاٹس ایپ ڈاٹا کو فیس بک سے جوڑنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں نجی ڈاٹا اور پرائیویسی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے مرکز، ٹرائی، وہاٹس ایپ اور فیس بک کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں دینے کو کہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کی رازداری کا معاملہ ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے اس کے لیے کوئی اصول بنایا جانا چاہیے۔وہاٹس ایپ کے فیس بک سے ڈاٹا شیئر کرنے کا معاملہ براہ راست پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس لیے ٹرائی کی طرف سے کوئی اصول بنایا جانا چاہیے۔یہ معاملہ 155ملین لوگوں کے ڈاٹا سے جڑاہوا ہے۔درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، حالانکہ چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے درخواست گزار سے پوچھا کہ یہ مفت سروس ہے، اگر آپ کو ڈاٹا شیئر ہونے کا خوف ہے تو آپ اس کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟ یا تو آپ اسے لیجئے یا اس سروس کو چھوڑ دیجئے۔دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 23/ستمبر کو وہاٹس ایپ کو 25/ستمبر تک کے یوزر ڈاٹا بھی ڈیلیٹ کرنے کو کہا تھا۔ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ 25/ستمبر سے پہلے اگر کوئی یوزر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتا ہے اور اس کو فیس بک کے ساتھ شیئر نہیں کرتا ہے تو کمپنی کو معلومات سرور سے ڈیلیٹ کرنی ہوگی، لیکن 25/ستمبر کے بعد کے ڈاٹا کو وہاٹس ایپ، فیس بک کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔یہ فیصلہ ہائی کورٹ نے مفادعامہ کی اس درخواست کے تحت دیا تھا، جس میں وہاٹسیپ کی شیئرنگ پالیسی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وہاٹس ایپ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کر کے اپنے یوز رس کے ڈاٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے کی بات کہی تھی،اس کا مقصد یوزرس تک صحیح اشتہارات پہنچانا تھا۔
 


Share: